آرمی سکول پشاور کے سانحہ میں شھیدہونے والے شیرنواز محسود کی سوئم کی تقریب ،

محسود قبائل کے سرکردہ عمائدین ،جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب اور پاک ارمی کوٹکئی جنوبی وزیرستان کے کمانڈنت ظفر جمالی کی بھی شرکت سکول حملہ میں بچ جانے والے شیرنواز شھید کے کزن فرمان اللہ نے بھی شرکت کی۔

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:04

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) ارمی سکول پشاور کے سانحہ میں شھیدہونے والے شیرنواز محسود کی سوئم کی تقریب جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقہ ہیبت خیل میں ادا کی گئی ۔سوئم کی تقریب میں محسود قبائل کے سرکردہ عمائدین ،جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب اور پاک ارمی کوٹکئی جنوبی وزیرستان کے کمانڈنت ظفر جمالی نے بھی شرکت کی۔

سکول حملہ میں بچ جانے والے شیرنواز شھید کے کزن فرمان اللہ نے بھی شرکت کی۔زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقہ ہیبت خیل سے تعلق رکھنے والے ارمی سکول پشاور میں شھید ہونے والے اٹھویں کلاس کے طالب علم شیرنواز محسود کی سوئم کی تقریب سرحدی علاقہ ہیبت خیل میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں محسود قبائل کے سرکردہ عمائدین ،جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب اور پاک ارمی کوٹکئی جنوبی وزیرستا ن کے کمانڈنٹ ظفر جمالی کے علاوہ قبائلیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ارمی سکول پشاور کے ساتویں کلاس کے طالب علم فرمان اللہ محسود بھی موجود تھے جو حملہ کے وقت خوش قسمتی کی وجہ سے بچ گئے تھے۔اور اپنے شھید کزن شیرنواز کی میت کے ساتھ جنوبی وزیرستان ائے تھے۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب کا کہناتھا کہ پشاور ارمی سکول کا سانحہ پوری دنیا کے لئے دہشت کی علامت بن چکی ہے ۔

اور ہر دل رکھنے والا انسان اس سانحہ پر انسوبہائے نہیں رہ سکا ہے۔ان کا کہناتھا کہ پشاور ارمی سکول سانحہ سے دلی دکھ ہوا ہے۔انھوں نے شیرنواز محسود کے والد مشوالدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ۔شیرنواز کے والد مشوالدین محسود اور دیگر زعما کا کہناتھا کہ پورے علاقے کے لوگ شیرنواز کی شھادت پر فخر کرتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ شیرنواز کے دادا ولی خان فخرکشمیر تھے ۔

انھوں نے کشمیر کی ازادی کے لئے قربانی دی تھی اور پوتے شیرنواز شھید نے پاکستان کے لئے قربانی دی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ شیرنواز اور ان کیساتھ شھید ہونے والے دیگر طلبا و اساتذہ کی خون ضرور رنگ لائے گی۔فرمان االلہ محسود جوکہ شھید سٹوڈنٹ شیر نواز کا کز ن ہے اور ارمی پبلک سکول پشاور میں ساتویں کلاس کا طالب علم ہے انھوں نے کہا کہ میں کلاس میں تھا اور اور شیرنواز محسود ہال میں تھا کہ اچانک دہشت گردوں نے پیچھے سے حملہ کردیا ۔

ہم کلاس روم میں چھپ گئے جبکہ بہت سے بچے بھاگ گئے ۔ان کا کہناتھا کہ شیرنوا ز کی میت کے ساتھ میں وزیرستان ایا ہوں وہ میرا کزن بھی تھا اور بہت اچھا دوست بھی تھا ۔شیرنواز شھید کے والد مشوالدین محسود کا کہناتھا کہ اللہ نے انھیں بیٹا دیاتھا اور اب واپس لے لیا ہے ۔انھوں نے جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب اور پاک ارمی کوٹکئی کے کمانڈنت ظفر جمالی اور دیگر عمائدین کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور ان کے ساتھ فاتحہ خوانی کی ۔شیرنواز محسود کے چچا شیرعالم محسود کا کہناتھا کہ پورے علاقے کے لوگ اور خاص کر قوم ہبیت خیل اور پورے محسود قبیلہ شیرنواز کی شھادت پر فخر کرتے ہیں کہ انھوں نے جان دیکر شھادت کا اعلی رتبہ حاصل کیا ۔