سانحہ پشاور کے سوگ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ،اجتماعی اور انفرادی طور پر دوکانداروں اور تاجروں نے شہدا ء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:04

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے سوگ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی،اجتماعی اور انفرادی طور پر دوکانداروں اور تاجروں نے شہدا ء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی ،جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی مکمل ہڑتال کی اور اپنے مقدمات کی پیروی کے سلسلہ میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ،سکولز و کالجز میں طلبا و طالبات نے بھی شہداء کے ایصال ثواب قرآن خوانی کی اور دعائیں مانگیں ،دریں اثناء سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں نے شہباز چوک میں شمعیں روشن کیں ،اور شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پھولوں کے گلدستوں سے مینار بنایا ،جہاں ڈی سی او وقاص عالم نے بھی پھولوں کا گلدستہ رکھا ،علاوہ ازیں دوسرے روز بھی مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور دیگر مقامات پر شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :