ٹی ٹی پی جماعت الاحرار کی جانب سے پشاور اسکول حملے کی مذمت

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:56

ٹی ٹی پی جماعت الاحرار کی جانب سے پشاور اسکول حملے کی مذمت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2014ء) طالبان کے ایک بڑے دھڑے جماعت الاحرار نے بھی پشاور اسکول پر حملے کی مذمت کردی۔کالعدم تحریک طالبان کی ایک بڑی جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ان کی تنظیم اسکول حملےسے لاتعلقی کا اعلان کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسکول پر حملے کے حوالے سے الاحرار بھی افغان طالبان کے بیان کی توثیق کرتے ہیں اور بچوں پر حملے کے بارے میں شریعت کے احکام کے پابند ہیں، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد پہلے ہی اس حملے کو غیر اسلامی قراردے چکےہیں۔

متعلقہ عنوان :