جماعت اسلامی آج یوم دعا و استغفار منائے گی، دہشت گردی کے تدارک کیلئے اخباری بیانات کی بجائے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہونگے، سراج الحق

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی آج یوم دعا و استغفار منائے گی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ دہشت گردی کے تدارک کیلئے اخباری بیانات کی بجائے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہونگے۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سانحہ پشاور پر جمعہ 19 دسمبر کوپورے ملک میں یوم دعا اور استغفار کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہاکہ دہشتگردی کی موجودہ لہر نے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے کئی چیلنج کھڑے کردیئے ہیں جس کا مقابلہ اللہ رب العزت کی تائید اور قومی یکجہتی کے ساتھ ہی کیاجاسکتاہے۔

سراج الحق نے کہاکہ حکمرانوں سے لے کر پوری قوم کو ہر طرح کی بد اعمالیوں سے توبہ اور استغفار کرتے ہوئے اپنے رب سے مدد اور امن کی دعا کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہر دہشتگردی کے بعد حکومت تدارک کے لیے جن منصوبوں کااعلان کرتی ہے وہ اخباری خبروں سے آگے نہیں بڑھ پاتے۔اب حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :