اہل سنت والجماعت آج سانحہ پشاورکے خلاف آج ملک گیر یوم احتجاج منائے گی،

معصوم بچوں کے قتل عام پرخاموش نہیں بیٹھ سکتے،اسلام کے نام پر دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے،قوم نے متحدہوکردہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے،قائم مقام سربراہ سائیں پریل شاہ کی خادم ڈھلوں سے گفتگو

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) اہل سنت والجماعت آج سانحہ پشاورکے خلاف آج ملک گیر یوم احتجاج منائے گی، قائم مقام سربراہ سائیں پریل شاہ نے کہاہے کہ معصوم بچوں کے قتل عام پرخاموش نہیں بیٹھ سکتے،اسلام کے نام پر دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے،قوم نے متحدہوکردہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ان خیالات کا اظہار قائم مقام سربراہ اہل سنت والجماعت پاکستان سائیں پریل شاہ نے مرکزی سیکرٹری جنرل اہل سنت والجماعت پاکستان ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں کو سانحہ پشاور کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا تاکہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو یہ معلوم ہوجائے کہ قوم جاگ رہی ہے اور خوف زدہ نہیں ہے بلکہ دہشتگردی کے خلاف پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم نے یک دم متحدہوکر دہشتگردوں کی کمرتوڑدی ہے جس سے ان کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے وفاقی دارالحکومت سمیت تمام صوبائی ہیڈکوارٹرزاور ملک بھر کے ضلعوں اور تحصیلوں میں ہنگامی بنیادوں پر احتجاج کی تیاری کا حکم ارسال کردیاجس پرتمام ذمہ داران نے کارکنان کو پیغامات کے ذریعہ آگاہ کردیا ہے ۔

کراچی،لاہور،کوئٹہ اور پشاور سمیت تمام شہروں میں سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی پروگرامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔وفاقی دارالحکومت میں اہل سنت والجماعت کے تحت بعد نماز جمعہ 1:30بجے لال مسجد سے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا جس کی قیادت مرکزی وصوبائی قائدین کریں گے۔ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے کہا کہ جلوس میں بڑی تعداد میں اہل سنت کارکنان ،مدارس ،اسکول ،کالجزاور یونیورسٹی کے طلباء اور عوام الناس سانحہ پشاور میں معصوم طلباء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے لیے بڑی تعداد میں شریک ہوکر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم نو کریں گے

متعلقہ عنوان :