لاہوراور قصورمیں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنجز پکڑے گئے ،پی ٹی اے

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:31

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران غیر قانونی گیٹ و یز پکڑلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران لاہور کے علاقے شاہد کالونی، لنک وحدت روڈ پر کامیاب چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی دوگیٹ ویز ، 24 پورٹس، ٹی پی لنک روٹر، لیپ ٹاپ، ڈی ایس ایل موڈیمز اور سموں سمیت ایکسچنج قبضے میں لی ۔

دوسرا چھاپہ قصور کے علاقے کوٹ میر باز خان میں مار کر 2 غیر قانونی گیٹ ویز ، 48 پورٹس ، لیپ ٹاپ ، سوئچز، موڈیمزاور سموں سمیت ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی جبکہ ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔ جو کہ تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :