ڈاکٹر عارف علوی کی ز پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ، دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کر کے 132بچوں سمیت 141افراد کو شہید اور 124سے زائد بچوں کو زخمی کیا جو کہ ایک قومی سانحہ ہے ۔ آج ان معصوم بچوں کے سفاکانہ قتل پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ، یہ حملہ دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول کے بچوں پر نہیں بلکہ پاکستان کے معماروں اور پاکستان کے مستقبل پر حملہ کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

یہ باتیں انہوں نے مرکزی میڈیا سیل کراچی کے اراکین سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ اس قومی سانحہ پر آج پوری قوم غم سے نڈھال ہے اور پورا پاکستان سوگ میں ڈوبا ہوا ہے ، دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو خون سے نہلا کر درندگی کا ثبوت دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ظالم مسلمان کیا انسان کہلانے کے بھی قابل نہیں ہیں ، قوم پر قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی ہے اور آج ہر آنکھ اشکبار ہے ، دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے تحریک انصاف کی قیادت سمیت پورا پاکستان متاثرہ خاندانوں کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں ، معصوم بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لینا پاکستان کی قیادت پر مقروض ہے ۔

متعلقہ عنوان :