جہانیاں،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ میں ملوث 16ملزمان گرفتار ، 7کلاشنکوف ، 2پسٹل ، شراب اور ہیروئن برآمد

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:21

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) ڈسٹرکٹ پولیس خانیوال نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ میں ملوث 16ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 7کلاشنکوف ، 2پسٹل ، شراب اور ہیروئن برآمد کر لی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال رانا محمد ایاز سلیم نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے ایک غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 2دن کے دوران پولیس ڈسٹرکٹ خانیوال نے اسلحہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 16ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس مہم کے سلسلہ میں تھانہ صدر خانیوال نے واپڈا مسجد کے قریب ملزم صفدر،قبرستان احمد نگر سے ملزم محمد آصف اورچک نمبر42/10-Rسے ملزم اقبال کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین کلاشنکوف اور گولیاں جبکہ پولیس صدر کبیروالا نے کوہی والا سے ملزم اقبال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ 15گولیاں، تھانہ عبدالحکیم پولیس نے شاخ مدینہ ریڈ کر کے ملزم اسد کو گرفتار کر کے کلاشنکوف معہ 15گولیاں ، نواں شہر پولیس نے خطی چور سے ملزم صفدر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ3گولیاں ،صدر میاں چنوں پولیس نے چک نمبر133/10-Rملزم رمضان کو مخبری پر گرفتار کر کے کلاشنکوف معہ 10گولیاں جبکہ 67/15-L سے ملزم شبیر کو گرفتار کر کے کر کے اس کے قبضہ سے 115لیٹر شراب 100لیٹر لاہن جبکہ تھانہ سٹی خانیوال اور ٹھٹھہ صادق آباد نے ملزم وقاص اور رفیق کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمات کا اندراج کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح منشیات فروشوں کیخلاف بھی بھرپور کاروائی کرتے ہوئے تھانہ تلمبہ پولیس نے غازی شہید ریڈ کر کے ملزمان غازی شہباز ، الله دتہ طارق اور نذر حسین کو شراب کشید کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 275لیٹر شراب 250لیٹر لاہن ،115گرام ہیروئن اور چالو بھٹی شراب برآمد کر لی جبکہ تھانہ سرائے سدھو ، سٹی میاں چنو ں نے بھی منشیات فروشوں اصغر علی موضع موہری پور اور نذر حسین سکنہ بستی مسیان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہیروئن اور چرس برآمد کر کے مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے حوالات بند کر دیا ۔

ضلع خانیوال کے سماجی ،شہری اور دیگر نتظیموں نے ڈی پی او خانیوال رانا محمد ایاز سلیم کو اسلحہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خطرناک اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :