عمرکوٹ، سانحہ پشاور کے شہداء کی غائبانہ نماز ادا، قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:21

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی سید علی مردان شاہ نے ڈپٹی کمشنر سیکریٹریٹ عمر کوٹ میں سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے طالب علموں‘ ٹیچرز اور دیگر اسٹاف کی غائبانہ نماز ادا کی اور قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دعا میں شریک لوگوں سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور ایمان نہیں‘ ایسے وحشی درندوں کو ہرگز نہیں بخشا جائے گا اور ان کی یہ بزدلانہ کارروائی پاکستانی قوم کے عزم کو ہرگز کمزور نہیں کرسکتی۔ یہ دہشت گرد پاکستان کے نہیں پوری انسانیت اور اس دھرتی کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :