سائبری پرندوں کی آمد ، پشاور سمیت صوبے بھر میں برڈ فلو وائرس کے ممکنہ وباء سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو الرٹ کردیاگیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:19

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) سائبری پرندوں کی آمد کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر میں برڈ فلو وائرس کے ممکنہ وباء سے نمٹنے کے لئے تمام اداروں کو الرٹ کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سائبریا کے پرندے افغانستان سے ہوتے ہو ئے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں اور ملک کے دیگر علاقوں میں ہر سال ہجرت کر کے آتے ہیں ماہرین کے مطابق برڈ فلو ہجرت کرنے والے متاثرہ پرندوں سے پھیلتا ہے جس کی وجہ سے دیگر پرندے اورمرغیاں شدید متاثر ہوتی ہے اوران متاثر مرغیوں کے براہ راست رابطے میں رہنے والے افراد ایچ ون این ون وائرس سے متاثر ہو جاتے ہیں یہ وائرس ایک سے دوسرے میں منتقل ہونے میں بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں برڈ فلو سردیوں کے موسم میں لاحق ہوتا ہے سرد ہوائیں چلنے سے مرغیوں میں بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی دارلحکومت پشاور میں مرغیوں کے کاروبار کرنے والے پولٹری فارم مالکان اوردیگر افراد کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہے محکمہ لائیو سٹاک ، صحت ، اور متعلقہ محکموں کو برڈ فلو وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :