پشاور سمیت صوبے بھر میں چالیس ہزار سے زائد شہریوں کے شناختی کارڈ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے بلاک کر دیئے

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:09

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں چالیس ہزار سے زائد شہریوں کے شناختی کارڈ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے بلاک کر دیئے گئے ۔ شناختی کارڈوں کے بلاک ہونے کے باعث ان افراد کو پاسپورٹ کی فراہمی بھی نہیں ہو رہی ہے ۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں سب سے زیادہ افراد کے شناختی کارڈ کو نادرا کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے ۔

شناختی کارڈوں کے بلاک ہونے کے باعث شہری روزانہ نادرا ، سپیشل برانچ ، پولیس لائن اور دیگر دفاتر کا چکر لگا رہے ہیں ۔ نادرا کی جانب سے چالیس ہزار سے زائد شہریوں جن میں دس ہزار خواتین بھی شامل ہیں کے شناختی کارڈوں کو اس لئے بلاک کیا ہے کہ ا ن پر افغان مہاجرین کا شک ہے ۔ تاہم یہ افراد عرصہ دراز سے صوبے میں رہائش پذیر ہے ۔

(جاری ہے)

نادرا کی جانب سے خیبر پختونخوا کے شہریوں کے ساتھ زیادتیات کرتے ہو ئے ان کے شناختی کارڈ کو عرصہ دراز سے بلاک کیا ہے جبکہ شناختی کارڈوں کی کلیرنس پر مختلف افراد کی جانب سے ہزاروں روپے رشوت بھی وصول کی جا رہی ہے ۔

شناختی کارڈ بلاک ہونے پر نادرا حکام نے رابطہ کیا ہے ۔ کہ شک کی بنیاد پر ان افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں تاہم انکوائری مکمل ہونے کے بعد ان شناختی کارڈ کو کلیئر کر دیا جائے گا ۔ تاہم شہریوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے خیبر پختونخوا کے شہریوں کے ساتھ زیادتیات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :