کراچی،گلشن اقبال بلاک نمبر 7 میں قبضہ کی گئی اراضی کو مقامی پولیس کے مکمل تعاون سے قبضہ مافیا سے واگزار کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر رؤف اختر فاروقی کی ہدایت پر محکمہ انسداد تجاوزات نے سینئر ڈائریکٹر بلال منظر کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال بلاک نمبر 7 میں قبضہ کی گئی اراضی کو مقامی پولیس کے مکمل تعاون سے قبضہ مافیا سے واگزار کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم (CP-D-3922/2012) کی روشنی میں بلاک نمبر 7 گلشن اقبال کے مکان نمبر E-36 پر غیر قانونی قبضہ و تجاوزات ختم کرانے کے بعد پلاٹ مالک مسمات خیر النساء کے حوالے کردیا گیا واضح رہے کہ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے اس مکان کے حوالے سے احکامات جاری کئے تھے اور اس حوالے سے CCPOکراچی کو اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کو معاونت فراہم کرنے کا پابند کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :