فیصل آباد،بیوی نے آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کھیتوں میں پھینک دیئے

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:08

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) بیوی نے آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کھیتوں میں پھینک دیئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ چک جھمرہ کے نواحی گاؤں 118ج ب کے رہائشی دلاور حسین نے پولیس کو بتایا کہ ملزم وقار کے اس کے بھابھی کے ساتھ ناجائز مراسم تھے بعد ازاں میری بھابھی نے ملزم کے ساتھ مل کر اس کے 35سالہ بھائی شہباز کو قتل کرکے اس کی نعش کے ٹکڑے کماد کی فصل میں پھینک دیئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتول شہباز کے سرکی کھوپڑی کماد کے کھیت سے برآمد کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :