انسداد دہشتگردی ایکشن کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، صدارت و زیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کرینگے،
سیاسی جماعتوں نے نام حکومت کو بھجواد دیئے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے متفقہ طور پر لائحہ عمل تیارکرکے اور سفارشات کو عملی جامہ پہنا کر پارلیمنٹ میں لایا جائے گا جس کے بعد قانون سازی کی جائے گی
جمعرات 18 دسمبر 2014 21:07
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) انسداد دہشتگردی ایکشن کمیٹی کیلئے سیاسی جماعتوں نے نام حکومت کو بھجواد دیئے ہیں اور کمیٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت و زیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پشاور میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے ا جلاس میں انسداد دہشتگردی ایکشن پلان کمیٹی تشکیل دی گئی جس کیلئے سیاسی جماعتوں نے نام حکومت کو بھجوادیئے ہیں ۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ ، سابق زیر داخلہ رحمان کا نام دیا گیا ، جماعت اسلامی نے فرید پراچہ ، مسلم لیگ (ق) کے مشاہد حسین سید ، بلوچستان پارٹی سے سینیٹر کلثوم پروین ، نیشنل پارٹی سے میر حاصل خان بزنجو ، مسلم لیگ (فنکشنل ) سے پیر صدر الدین شاہ راشدی ، مسلم لیگ ضیاء سے اعجاز الحق ، عوامی مسلم لیگ سے شیخ رشید احمد ، نیشنل پیپلز پارٹی سے غلام مرتضیٰ خان جتوئی ، قومی وطن پارٹی سے آفتاب احمد خان شیر پاؤ ، پاکستان تحریک انصاف سے شاہ محمود قریشی ، جمعیت علمائے اسلام (ف) سے وفاقی وزیر اکرم خان درانی ، مسلم لیگ (ن) سے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ ، فاٹا سے تعلق رکھنے والے جی جی گلاب جمال شامل ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.