صوابی، چھوٹا لاہور پولیس نے ایک ہفتہ قبل سالے اور بہنوئی کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ایک ملزم کو لوٹی ہوئی رقم اور آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 20:53

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) چھوٹا لاہور پولیس نے ایک ہفتہ قبل قتل ہونے والے سالے اور بہنوئی کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ایک ملزم کو لوٹی ہوئی رقم اور آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چھوٹا لاہور زاہد خان اور محرر وقاص خان نے ڈی پی او صوابی سجاد خان کی خصوصی ہدایت پر نو دسمبر کو سلمان اور عباس جن کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر کے لاش دریائے سندھ کے کنارے بیکا کے مقام پر پھینک دیا تھا اور ان سے نقدی وغیرہ چھین کر نامعلوم ملزمان فرار ہو ئے تھے جدید خطوط پر اس اندھے قتل کو ٹریس کر کے مبینہ طور پر مجاہد سکنہ آلہ ڈھیر کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا جب کہ پولیس نے لوٹی ہوئی رقم مبلغ 1لاکھ 19ہزار روپے بھی برآمد کی ۔

اسی طرح ایس ایچ او زاہد خان نے قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب ایک ملزم بختیار سکنہ تاجہ رستم کو بھی آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

متعلقہ عنوان :