صوابی سٹی میں پر اسرار دھما کہ، خوف و حراس پھیل گیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 20:53

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) صوابی سٹی میں پر اسرار دھماکے سے خوف و حراس پھیل گیا۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی علیٰ الصبح ایک زور دار دھماکہ ہوا بعد ازاں پتہ چلا گیا کہ مردان روڈ پر نامعلوم ملزمان نے ایک زیر تعمیر ہسپتال پر راکٹ لانچر پھینک دیا تھا جس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا دھماکے سے علاقہ بھر میں خوف وحراس پھیل گیا پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے