آرمی چیف اور افغان صدر ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

جمعرات 18 دسمبر 2014 20:48

آرمی چیف اور افغان صدر ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18دسمبر۔2014ء) سیکورٹی اداروں نے آرمی پبلک سکول میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے موبائل فون کے ذریعے دہشتگردوں کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے، باخبر ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے 5موبائل فون برآمد کئے گئے تھے ، جس میں آنے والی اور کی جانے والی کالز کا ریکارڈ جمع کر لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ، کیونکہ کچھ کالز افغانستان سے کی گئی تھی اور حکومت نے ان کو جواز بنا کر آرمی چیف کے ذریعے افغان حکومت کو آگاہ کر دیا ہے ، افغان صدر نے ایک ماہ کے اندر انہیں گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :