پشا ور سکو ل میں معصو م پھو ل جیسے بچوں کیساتھ پیش آ نیوالا دلخراش واقعہ پو ری قو م کیلئے افسوس نا ک سا نحہ ہے، بلو چستان متحد ہ محا ذ یو نٹ

جمعرات 18 دسمبر 2014 20:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) بلو چستان متحد ہ محا ذ یو نٹ کے صدر ڈائینل سمو ئیل بھٹی نے گز شتہ رو زسا نحہ پشاور میں حملے کی شدید مذ مت کرتے ہوئے کہا کہ پشا ور سکو ل میں معصو م پھو ل جیسے بچوں کیساتھ پیش آ نیوا لا دلخراش واقعہ پو ری قو م کیلئے افسوس نا ک اس سا نحہ ہے،اس کی مذمت میں ہم مسیحی برابر کے شریک ہیں مستقبل کے معما روں کو دہشت گر دی کا نشا نہ بنا نے والے انسا ن کہلا نے کے لا ئق نہیں ہے سکو ل میں معصو م بچوں اور خوا تین کو نشا نہ بنا کر بز دلی کا پیغا م دیا لیکن یا د رہے کہ ہم زند ہ دل قوم ہیں اور شد ت پسند وں کی ایسی کا روائیوں سے کبھی ڈر نے والے نہیں پشا ور سانحہ نے ایک بار پھر پو ری قوم کو متحد کر دیا ہے اور طلبا ء نے ملک کیلئے شہید ہو کر ایک تا ریخ قائم کر دی ہے سانحہ کے رونما ہونے کے بعد غم ز دہ خاندانوں کے ساتھ ہم یکجہتی کر تے ہیں اور اس غم میں ہم لوا حقین کے ساتھ برا بر کے شریک ہیں

متعلقہ عنوان :