سانحہ پشاور سیاہ باب ہے ،اسلامی تشخص کے چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ،میر خالد لانگو ،

دینی مدارس کا تخریب کاری ، دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، اسلام جانوروں کے حقوق کی بھی ضمانت دیتا ہے، علماء مشائخ نے دہشت گردی کو متروک کر کے بڑا اقدام اٹھایا، مقتدر قوتیں بلا امتیاز رنگ ونسل ومذہب ومسلک دہشتگردوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی ،کرے،مجلس صوت السلام پاکستان کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب

جمعرات 18 دسمبر 2014 20:15

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور ایک سیاہ باب ہے اسلامی تشخص کے چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی درندگی کی اس طرح کی مثال نہیں ملتی دینی مدارس کا تخریب کاری اور دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا اسلام جانوروں کے حقوق کی بھی ضمانت دیتا ہے انہوں نے کہاکہ علماء ومشائخ نے دہشتگردی کو متروک کرکے بڑا اقدام اٹھایا ہے علماء ومشائخ ہر فورم پر دہشتگردی کو متروک کردیا پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ صرف علماء ہی کرسکتے ہیں علماء کا مشترکہ اعلامیہ قابل اقدام ہے انہوں نے یہ بات جمعرات کو مجلس صوت السلام پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان اجتماع سے خطاب اور تقریب کے اختتام پر جاری کردہ اعلامئے میں کہی تقریب سے مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین، مفتی ابوہریرہ محی الدین ،آغا سید فضل الرحمان شاہ ،ڈاکٹر سید عبدالمالک ،مفتی ادریس سومرو ،مولانا کمال الدین ،مفتی جمیل الرحمان فاروقی ،صوبائی خطیب مولانا انوار الحق ،پریس کلب کے صدر رضا الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ پشاور میں آرمی پبلک سکول کے 140سے زائد معصوم طلباء اساتذہ وعملے کی دہشتگردوں کے حملے میں شہادت اور 150سے زائد کو زخمی کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں دہشتگردوں نے اپنے قبیح سے عمل یہ ثابت کیا ہے کہ وہ عالم اسلام اور پاکستان سے کھلی جنگ کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آج کا یہ اجتماع اعلان کرتا ہے کہ دہشتگردوں کا یہ ظالمانہ اقدام نہ صرف پاکستان بلکہ ملت اسلامیہ کیلئے بدنما داغ ہے اور جن لوگوں نے یہ حملہ ک یا ہے ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ایسے عناصر اسلام اور نبی آخر الزمان حضرت محمد کے حقیقی پیغام امن واخوت کو سمجھنے سے قاصر ہیں اسلام امن وسلامتی کا مذہب اور رواداری کا درس دیتا ہے اللہ کے نبی نے مقدس جہاد کے دوران بھی دشمن عورتوں بچوں بزرگ شخصیات حتیٰ کہ فصلیں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچانے کی ممانعت کی ہے لیکن افسوسناک المیہ ہے کہ دہشتگرد معصوم بچوں اور عورتوں کا قتل بھی اسلام کے نام پر کررہے ہیں یہ دراصل تخریب کار اور اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں آج کا یہ عظیم الشان اجتماع سانحہ پشاور میں شہید معصوم بچوں اور دیگر شہداء کے ورثاء اور پورے اہل پاکستان سے اظہار ہمدردی وتعزیت کرتا ہے ہم سب اس غم میں میں برابر کے شریک ہیں یہ عظیم الشان اجتماع امید کرتا ہے کہ سانحہ پشاور کے معصوم شہداء کا یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کا یہ خون ملک میں اتحاد یگانگت بھائی چارے اور امن وسلامتی کا سبب بنے گا اللہ تعالیٰ اس المناک سانحے کے لواحقین کو صبروجمیل اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچائے علماء ومشائخ اور مفتیان عظام کا یہ اجتماع حکومت فوج ودیگر تمام متعلقہ اداروں اور مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ بلا امتیاز رنگ ونسل ومذہب ومسلک دہشتگردوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور دہشتگردی میں ملوث اندرونی وبیرونی تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

علماء کرام مفتیان عظام اور مشائخ کا یہ اجتماع اس عزم کااظہار کرتا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کی سرکوبی کیلئے علماء اہل مدارس اور اسلام پسند طبقے اور مخلص قوتوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگا مجلس صوت الاسلام دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف گذشتہ دو عشروں سے آواز اٹھا رہی ہے مجلس صوت الاسلام نے دہشتگردی کے خلاف ملک بھر میں شعور اجاگر کیا ہے اور امن وامان کے قیام کیلئے دو عالمی امن کنونشن منعقد کرچکی ہے اور نوجوان طبقے کا رجحان انتہا پسندی سے ہٹا کر امن واخوت اور روداری کی جانب گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ برصغیر کی تاریخ کے سب سے بڑے بین المدارس تقریری مقابلے کا فائنل 8جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ دینی جماعتیں تو مسلکی وفرقہ واریت میں بٹی ہیں لیکن سیاسی جماعت بھی ملک کی تعمیر وترقی میں اچھا کردار ادا نہیں کررہے انہوں نے کہاکہ تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن لینے والے کو دس لاکھ دوسری پوزیشن لینے والے کو پانچ اور تیسری پوزیشن لینے والے کو ڈھائی لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائینگے مقابلوں کا ٓکری مرحلہ اور فائنل 8جنوری کو اسلام آاد میں ہوگا دوسرے مرحلے میں صوبہ بلوچستان کوئٹہ میں ہونیوالے مقابلے میں پہلی پوزیشن جامعہ اسلامیہ اسلام آباد کے عثمان فیاض دوسری پوزیشن جامعہ محمد یہ اسلام آباد کے عبداللہ فضل جبکہ تیسری پوزیشن جامتہ مفتاح العلوم خضدار کے زبیر احمد نے حاصل کی یہ طلباء 8جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی فائنل مقابلے میں حصہ لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :