شاہد آفریدی کے اقدام سے سب حیران رہ گئے

جمعرات 18 دسمبر 2014 20:15

شاہد آفریدی کے اقدام سے سب حیران رہ گئے

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ کے اسٹار آل راﺅنڈر شاہدخان آفریدی نے کیویز ٹیم کیخلاف میچ کے بعد انعام وصول کرنے کے دوران لڑکی کو شرمندہ کردی ۔تفصیلات کے مطابق عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں پاکستان اور ابو ظہبی کے درمیا ن کھیلے گئے ون ڈے سریز کے چوتھے میچ کے بعدانعامات کی تقسیم کے دوران پیش آیا۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد آفریدی کو 25گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 49بنانے پر ماسٹر بلاسٹر کا انعام دیا گیا اس موقع پر انعام دینے والی لڑکی نے شاہد آفریدی سے ہاتھ ملانا چاہا تاہم بوم بو م نے اسے نظر انداز کر دیا۔

آفریدی کے نظرانداز کرنے پر لڑکی شرمندہ ہو گئی اسے آگے بڑھا ہوا ہاتھ خجالت سے واپس کرنا پڑا،آفریدی کی لڑکی سے انعام وصول کرتے ہوئے لی گئی تصویر پاکستان سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :