سانحہ پشاور قابل مذمت ہے، دہشت گردی کی کارروائی پر پوری قوم، سیاسی عمائدین کی آنکھیں کھل گئی ہیں،زکریا عثمان،

تمام سیا سی قا ئد ین مبا رکبا دکے مستحق ہیں، دھر نوں کی وجہ سے سیا سی کشید گی کو ختم کر انے میں اہم کردار ادا کیا، صدر ایف پی سی سی آئی

جمعرات 18 دسمبر 2014 20:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر زکر یا عثمان نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمرا ن خان کی طرف سے دھر نوں کو ملتو ی کر نے کے اعلا ن کا گر مجو شی سے خیر مقد م کیا ہے اور ان تمام سیا سی قا ئد ین کو مبا رکبا د پیش کی ہے جنہوں نے دھر نوں کی وجہ سے سیا سی کشید گی کو ختم کر نے میں اہم کردار ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پشا ور میں آرمی پبلک اسکو ل میں ہو نے والی دہشتگر دی کی کا روائی سے پو ری قو م اور بالخصو ص سیا سی عما ئدین کی آنکھیں کھل گئی ہیں۔ او ر اب وہ وقت ہے کہ ہم بحیثیت قو م دہشتگر دوں کے خلا ف متحد ہو جا ئیں اور پاکستان آرمی کی حوصلہ افزائی کر یں تا کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف کا میابی کے ساتھ آپر یشن کر یں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مز ید کہا کہ دہشتگر دی کے خلا ف لڑنا اور اسے ختم کر نا صر ف پاک آرمی ہی کی ذمہ دار ی نہیں ہے بلکہ ہر ایک کو انفرادی سطح پر اپنا کردار ادا کر نا ہو گا خصوصاًسیا سی رہنماوں کو ۔

زکر یاعثمان نے مزید کہا کہ تمام سیا سی رہنما پاک آرمی کے ساتھ بھر پور تعا ون اور حوصلہ افزائی کر یں تا کہ وہ دہشتگر دی کے خاتمہ تک دہشتگر دوں سے کا میابی کے ساتھ نبرد آزما ہو سکیں ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں سیا سی اور معاشی استحکام پیداکر ے تا کہ ملک معاشی لحاظ سے تر قی کر ے اور پیداواری عمل میں زیا دہ سے زیا دہ اضافہ ہو اور پیروزگا ری کم ہو۔

زکر یا عثمان نے طو یل مد ت سے منتظر سزائے مو ت کے قید یوں کی سزاپر عملدآمد کے وزیر اعظم نواز شریف کے اعلا ن کو بھی سر اہا اور کہا کہ جز ا اور سزا کسی بھی معا شر ے کے منصفا نہ نظام کے لیے ضرور ی عنا صر ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانونی ماہرین کے مطابق پاکستان معا شر ے کی صورتحال تر قی یا فتہ ممالک سے مختلف ہے یہاں جرا ئم کا خا تمہ سخت اور عبر تناک سز ا کے بغیر ممکن نہیں ۔

لہذا ہم سزا پر عملدرآمد میں تا خیر یا روکنے کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ زکر یا عثمان نے ملک کے امن وامان میں بہتر ی تجا رتی اور اقتصادی سر گرمیوں میں بہتری کے لیے کام کر نے والے تمام سیا سی جما عتوں کو قوم کے بہتر ین مفا د میں تا جر برادری کی مکمل تعا ون کی یقین دہا نی کرا ئی ۔ دریں اثنا ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کرا چی میں پشاور میں ہو نے والے واقعہ میں شہید ہو نے والواں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور فیڈریشن کے عہدیداران ،سیکر یٹر ی جنرل ایم اے لو دھی اور سٹا ف نے دہشتگر دی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور سو گوار خا ندانوں کو ہمت اور حوصلہ کے ساتھ اس صدمے کو برداشت کر نے کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :