سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن سے ملازمین پائی جانیوالی بے چینی کافی حد تک کم ہوگی،منیر بلوچ،

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سرکاری ملازمین کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی ، صدر ایپکا

جمعرات 18 دسمبر 2014 20:10

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر منیراحمد بلوچ نے اپنے ایک بیان میں سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ ودیگر آسامیوں کی اپ گریڈیشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایپکا کے تمام عہدیداران اور ملازمین کو حکومت کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن سے سرکاری ملازمین پائی جانے والی بے چینی کافی حد تک کم ہوگی۔

سرکاری ملازمین جو کہ نہایت کسم پرسی کی زندگی گزارہے ہیں۔ ان کی اپ گریڈیشن سے ان ملازمیں میں خوشی کہ لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سرکاری ملازمین کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ آج کل کے مہنگائی کے اس دور میں سرکاری ملازمین کا گزربسر نہایت مشکل ہے۔

(جاری ہے)

ایپکا سرکاری ملازمین کے حقوق کے حصول کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں ان کا اصل مقام دلانے کے لئے کوشاں رہے گی، مرکزی صدر ایپکا منیراحمد بلوچ نے ایپکا کے تمام عہدیداران اور ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایپکا کے پلیٹ فارم کے ذریعے جس اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

یہ اسی اتحاد اور اتفاق کا ثمر ہے کہ آج ہم اپنے حقوق کافی حد تک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور اس کامیابی پر ایپکا کے تمام عہدیداران اور ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام عہدیداران اور ممبران آئندہ بھی اپنے حقوق کے حصول کے لئے اتحادواتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :