باجو ڑایجنسی، ڈمہ ڈولہ چینی گئی میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، تین ایف سی اہلکار شہید

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 20:08

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ چینہ گئی میں سڑک کنارے ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ۔تین ایف سی اہلکار شہید ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کے شام باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند علاقہ ڈمہ ڈولہ چینہ گئی میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔شہداء میں حنیف ،اول خان اور گل سید شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ دریں اثناء کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ڈمہ ڈولہ بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :