وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے وکلاء ہسپتال دیو سماج روڈ کی تعمیر کے لئے تین کروڑ روپے کی گرانٹ ،

صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے تین کروڑ روپے کا چیک لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر کو دیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) وزیر خزانہ ،قانون ،ایکسائز و ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن نے وزیر اعلی ہاؤس میں وکلاء ہسپتال دیو سماج روڈ کی تعمیر کے لیے وزیراعلیٰ کی جانب سے 3کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد اشتیاق کو دیا۔وزیر خزانہ سے لاہور بار کے صدر چوہدری محمد اشتیاق کی قیادت میں چار رکنی وفد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ، وفد میں چوہدری سلیم لاڈھی، قسیم اسلم ہنجرا اورافروز چشتی شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقوں کو صحت کی معیاری و جدید سہولتیں فراہم کرنا حکومت کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے اور موجودہ حکومت نے ہیلتھ سیکٹر کے بجٹ میں بتدریج اضافہ کیا ہے -انہوں نے کہا کہ وکلاء عوام کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور حکومت وقتاً فوقتاً وکلاء کے مختلف اداروں کے لئے گرانٹ فراہم کرتی رہتی ہے اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی کوششیں اور اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :