وزیراعلیٰ سندھ کا پشاور سی ایم ایچ اسپتال کا دورہ ، سانحہ میں زخمی ہونیوالے زیر علاج بچوں ،عملے کی عیادت ،

معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانیوالے انسانیت کے دشمن ،انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں سید قائم علی شا

جمعرات 18 دسمبر 2014 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جمعرات کو پشاور میں سی ایم ایچ اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پرپشاور آرمی پبلک اسکول سانحہ میں زخمی ہونے والے زیر علاج بچوں اور عملے کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دہشت گرد ی کے اتنے بڑے واقعہ کے باوجود بچوں کے بلند حوصلے اور جذبہ کو سراہا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن اور انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں۔دھشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے پشاور سانحے میں زخمی ہونے والے اور دیگر بچوں کو فوری طور پر ریسکیو کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کی بہادری کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشتگردی کی مذموم کاروائیاں ہمارے اعتماد اور دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں کو سبوتاژ نہیں کر سکتی ہیں اور اتنے بڑے سانحے کے باوجود آج قوم ایک ہی پلیٹ فارم پر اکھٹے ہے اور سب ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے پر متفق ہیں۔

متعلقہ عنوان :