کوئٹہ، وقت آگیا دہشت گردوں کیخلاف پورے ملک میں بلا تفریق کارروائی کا آغا ز کیا جا ئے، مجلس وحدت مسلمین

پچھلی ڈیڑھ دہائی سے دہشتگر د ی کیخلاف آوا ز بلند کر رہے ہیں ،بر وقت مطا لبا ت کو سنجیدگی سے لیا جا تا تو ہمیں آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، شہدا ئے پشا ور کیلئے اجتما عی دُعائیہ تقریب سے علامہ سید ہاشم موسوی اور ایم پی اے سید محمد رضا کا خطاب

جمعرات 18 دسمبر 2014 19:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان کے مطا بق شہدا ئے پشا ور کیلئے دُعا ئیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعدا د میں مر د ،خوا تین او رسکو ل کے بچوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مر کزی رہنما علامہ سید ہا شم موسوی نے کہا کہ گزشتہ روز پشا ورمیں ڈیڑھ سو کے قریب معصوم بچوں اور سکول کے اسا تذہ کی شہا دت اور متعدد کا زخمی ہونے کی خبر نے ہر دل کو محزون اور ہر آنکھ کو اشکبا رکر دیا ہے قیا مت صغریٰ کے اس المنا ک حا دثے میں بھی بعض نا م نہا د مذہبی لیڈر اور درحقیقت شیطانی طاقتوں کے ایجنٹو ں نے افسوس کرنے اور اس نا گوار سا نحے کی مذمت کرنے کی بھی زہمت نہیں کی بلکہ طا لبا ن ظا لمان کے اس نا پاک اور وہشیانہ عمل کو سیا سی تناو کا نتیجہ قر اردے کر اُنکی حو صلہ افزائی کی ۔

(جاری ہے)

انہوں مزید کہا کہ یہ حملہ در حقیقت پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے کیونکہ طلبا ء کسی بھی قوم کے مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اور اگر اس طر ح ہمارے بچوں کو گو لیوں کا نشانہ بنا یا جا تا رہا تو کس طرح ہمارے بچے علم کی شمع کو روشن رکھ سکتے ہیں؟ تقریب سے ممبر صو بائی اسمبلی سیدمحمد رضا نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک دیڑھ دہائی سے جس طرح پا کستانی عوام کو باالعموم اور ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کو باالخصوص دہشت گر دی کانشا نہ بنا یا گیا اور ہزاروں لوگو ں کو شہدکیا گیا ہم اُس وقت سے ریاستی اداروں اور حکومتوں کو اس بات کی طرف متوجہ کرنے کی کو شش کر رہے ہیں کہ ریا ستی اداروں کی جا نب سے جو پا لیسی اختیا ر کی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں جو آگ لگائی جا رہی ہے یہ آگ ایک دن پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی لیکن اُس وقت ہما ری باتوں کو سنجید گی سے نہیں لیا گیا اور ہمیں لا شوں کے تحفے ملتے رہیں ۔

2012کو کوئٹہ کے آئی ٹی یونیورسٹی کے بس پر حملے میں متعدد طلبا ء کو شہید اور زخمی کیا گیا جس کے بعد وومن یونیورسٹی کے بس کو نشانہ بنا یا گیا جس میں دو درجن سے زائدطا لبا ت شہید ہوئیں لیکن ملک و قوم کے ان معما روں کے قا تلوں کو گرفتار کرنے کیلئے کبھی سنجیدہ اقدا مات نہیں اُٹھا ئے گئے جس کی وجہ سے دہشت گرد اس قدر دلیر ہوگئے کہ آج ملک کے ہر حصے میں سکول کے معصوم بچوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا رہے ہیں جس میں گزشتہ روز پشا ور میں رونما ہونے والہ واقعہ انتہا ئی افسوس ناک ہے جس نے ہر انسان کے دل کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور پوری انسا نیت اس سا نحے کے بعد اُن معصوم بچوں کے سامنے شرم سار ہے انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا کہ پورے ملک میں ان سفا ک دہشت گر دوں کے خلاف بھر پو رآپریشن کا آغاز کیا جا ئے اور بلا تفریق ان دہشت گر دوں کا قلع قمع کیا جا ئے تا کہ ملک عزیز میں امن وامان کے خواب کو شرمند ہ تعبیر کیا جا تقریب سے آخر میں شہدائے پشا ور کیلئے خصو صی دُعا کی گئی اور اُن کے اہل خا نہ کے سا تھ مکمل ہمدر دی کا اظہا رکیا گیا اور زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یا بی کیلئے بھی دُعا کی گئی۔