پاکستان کو دہشتگردی کی حقیقی نوعیت سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے ، مختار عباس نقوی

القاعدہ بری ، حافظ سعید اچھا پاکستانی حکام کا اس طرح کا بیان کا کوئی جوا ز نہیں ، صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 18 دسمبر 2014 19:47

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) بھارتی پارلیمانی امور کے لئے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی کی حقیقی نوعیت سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے بھارتی خبررسا ں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مختار عباسی نقوی نے کہا کہ پشاور سکول پر حملہ انسانیت سو زا قدام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس حقیقت سے آگاہ ہونا چاہیے کہ دہشتگرد کسی کے دوست نہیں ہوسکتے اور نہ ہی اچھے برے دہشتگردوں کا کوئی جواز پیش کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ نہیں کہہ سکتا کہ القاعدہ بری جبکہ حافظ سعید اچھا ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے تو پھر اس کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہونگے ۔