کسووال،ریسکیو 1122کے ڈرائیور نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر ٹرین کے آگے کود کر جان دے دی

جمعرات 18 دسمبر 2014 19:15

کسووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء)ریسکیو 1122کے ڈرائیور نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر ٹرین کے آگے کود کر جان دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 9چودہ ایل کا رہائشی عبدالقیوم کمبوہ جو کہ رسیکیو1122 چیچہ وطنی میں ڈرائیورتھا گزشتہ روز صبح 10 بجے کے قریب گھر سے ڈیوٹی پر جانے کیلئے نکلا، لیکن ڈیوٹی پر جانے کی بجائے اڈہ 6چودہ ایل کے قریب اس نے اپنی موٹرسائیکل ریلوے لائن کے ساتھ کھڑی کر دی اور کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کے آگے کود کر جان دے دی، متوفی گھریلو ناچاکی کی بنا پر پریشان تھا، متوفی کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔