وفاقی شرعی عدالت میں سانحہ پشاور پر دعائیہ تقریب کا اہتمام ،

ججز اور ملازمین کی شرکت ، اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی

جمعرات 18 دسمبر 2014 19:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) وفاقی شرعی عدالت میں سانحہ پشار پر ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام ہوا جس میں ججز اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی جاری پریس ریلیز کے مطابق اس تقریب میں پشار کے اندوہناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کے علاوہ مرحومین اور ان کے پسماندگان کے لیے دعائیں گی اس کے علاوہ ملک کے استحکام یکجہتی اتفاق اتحاد کے لیے بھی اجتماعی دعائیں کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :