فیصل آباد،ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرزہیلتھ کی کارکردگی جانچنے کیلئے جدید سسٹم رائج کرنیکا فیصلہ ،

،بہترین کارکردگی پر انعامات اور ناقص کارکردگی پر محکمانہ قانونی کارروائی کا فیصلہ

جمعرات 18 دسمبر 2014 19:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرزہیلتھ کی کارکردگی جانچنے کیلئے جدید سسٹم رائج کرنیکا فیصلہ ،بہترین کارکردگی پر انعامات اور ناقص کارکردگی پر محکمانہ قانونی کارروائی کا فیصلہ۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں ،تحصیل ہیڈکوارٹرز اور بنیادی مراکز صحت پر طبی سہولیات کے فقدان اور عملہ و ادویات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ ضلع کے ای ڈی او ہیلتھ کی اس سلسلہ میں سہولیات فراہمی یا ناقص کا رکردگی جانچنے کے لئے جدید سسٹم رائج کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روزقبل لاہور میں جاری ای ڈی او ز کانفرنس میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ،سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز کی موجودگی میں باقاعدہ طورپر ای ڈی او ز چیک اینڈ بیلنس سسٹم رائج کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت محکمہ صحت کے آفیسلز گراس روٹ لیول پر شفاف منصفانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات عمل میں لاتے ہوئے رپور ٹ اعلیٰ حکام کو پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

۔ پنجاب بھر کے ای ڈی اوز ہیلتھ کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی چیک اینڈ بیلنس فورس کو محکمہ صحت کی جانب سے جدید اینڈرا اینڈ موبائل فون بھی مہیا کئے جائیں گے جوکہ ہسپتالوں و مراکز صحت کی کارکردگی کا جائزہ لیکر تصاویر بناکر اعلیٰ حکام کو موقع پر ہی ارسال کریں گے، ۔

متعلقہ عنوان :