فیصل آباد کے تاجروں نے چو ک گھنٹہ گھر میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کر دیں،

شہداء کی مغفرت، انکے ورثہ کیلئے صبر جمیل اور ملک کی سلامتی استحکام واتحا د کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں

جمعرات 18 دسمبر 2014 19:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) فیصل آباد کے تاجروں نے چو ک گھنٹہ گھر میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت، انکے ورثہ کیلئے صبر جمیل اور ملک کی سلامتی استحکام واتحا د کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر صدر انجمن تاجران سٹی خوا جہ شا ہد رزاق سکا نے کہاہے کہ قوم کے صبرکا پیمانہ لبریز ہو گیاہے دہشت گردوں نے ہمارے معصوم بچوں کو شہید کرکے یہ پیغام دیاہے کہ وہ ملک و قوم کا مستقبل تباہ کرنا چاہتے ہیں اس لئے دہشت گردوں کو اب مزید ڈھیل دینے کی کوئی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ قوم کی نگاہیں اپنی مایہ ناز افوج پاکستان پر لگی ہوئی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ فوج آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں شدت لاکر وطن عزیز کو امن و سلامتی کا گہورا بنائے گی انہوں نے دہشت گردی کے مجرمو ں کی سزائے موت پر عائد پابندی کے خاتمہ بارے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اعلان کا زبر دست خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی جیلوں میں سزائے موت پانے والے جتنے بھی دہشت گرد موجود سب کو ملک کے اہم چوکوں پر پھانسی پر لٹکایا جائے تاجربرادری کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف جدوجہد میں پاک فوج کی حمایت کرتے ہوئے تاجرساتھیوں پر ز ور دیا کہ وہ اس سلسلہ میں اپنے اپنے شہروں، دیہاتوں اور محلوں میں عوامی شعور اور بیداری پیدا کرنے کیلئے مربوط ، منظم اور متحرک مہم شروع کردیں موجودصنعتی و تجارتی ،مذہبی، سیاسی تنظیموں کے سینئر تاجر رہنماؤں صدر FCCI رضوان اشرف ، سینئر نائب صدر ندیم اللہ والا، سابق نائب صدر چو ہدری محمد بوٹا، چوہدری محمداصغریارن مار کیٹ کے سید فہیم شاہ ، اکرم پاشا،یوسف موتی، وحید خالق رامے، علماء کونسل پنجاب کے صدر صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سابق میئر ملک اشرف اور مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کیاور اس امر کا اعادہ کیاکہ وہ کسی بھی قیمت پر پشاور کے معصوم طلبہ اور اساتذہ کی شہادت کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے علم کی روشنی پھیلانے کیلئے مزید کاوشیں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا تاجر برادری علم حاصل کرنے اور علم کے متوالوں کی سرپرستی میں حکومت اور نجی اداروں سے بھر پور تعاون کرے گی

متعلقہ عنوان :