بٹگرام،پشاور سانحہ کیخلاف اے این پی بٹگرام کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 18 دسمبر 2014 19:09

بٹگرام( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پشاور سانحہ کیخلاف اے این پی بٹگرام کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا شاہراریشم سڑک کومین بازار کے مقام ایک گھنٹے تک ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کرکے دہشت گردوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی دہشت گردوں نے پشاور سانحہ میں معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر ثابت کردیا ہے کہ وہ نہ تو مسلمان ہیں اور نہ انسان ان حیوانوں کا صفایا کرنے کیلئے پاکستانی قوم متحد ہوچکی ہیانکو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی مظاہرے کے شرکاء سے مقررین کا خطاب تفصیل کیمطابق جمعرات کے روز ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع بٹگرام میں بھی اے این پی کے کارکنوں اور سول سائٹی نے مشترکہ طور پر سانحہ پشاور کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اٹھائے ہوئے مین بازار کے مقام شاہراہ ریشم سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کرکے دہشت گردوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر پیر نادر شاہ، ایاز تورخیلی ،یوسف گجبوڑوال،اخترجاوید خان،گلفام صابر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سانحہ میں دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر ثابت کردیا ہے کہ وہ نہ تومسلمان ہیں اور نہ انسان انہوں نے کہا کہ پشاور سانحہ پرپوری انسانیت غمزدہ ہے کیونکہ سانحہ پشاور کی طرح حیوانیت کا مثال دنیا بھر میں کہیں بھی نہیں ملتی اب وقت آگیا ہے کہ ان درندوں کا مکمل طور پر صفایا کرکے اس پاک وطن کو امن کا گہوارہ بنا یا جاسکے سیکورٹی اداروں کو چاہیے کہ وہ بلاامتیاز ان دہشت گردوں خلاف کاروائی کریں کیونکہ یہ ملک و قوم مزید کسی بھی دہشت گرد کاروائی کا متحمل نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردوں کیخلاف متحد ہوچکی ہے