صدر آزاد جموں وکشمیر کاآرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت ،ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی،

پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہو گی ہے اب ان دہشت گردوں کو چن چن کر کفر کردار تک پہنچایا جائے، سردار محمد یعقوب خان

جمعرات 18 دسمبر 2014 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے تعزیت اور غمگساری کی اور ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کے لیے جمعرات کی صبح پشاور پہنچ گے ۔ صدر آزاد جموں وکشمیر اسلام آباد سے سیدھے گورنر ہاوٴس پشاور پہنچے جہاں انہوں نے گورنر KPK سردار مہتاب احمد عباسی اور وہاں پر موجود گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی صدر آزاد کشمیر نے گورنر KPK سے سانحہ پشاور کے حوالے سے تعزیت کی اور خیبر پختونخواہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا KPK اور پنجاب کے گورنر سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنے اور معصوم بچوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے کسی طور پر بھی پاکستانی مسلمان اور انسان ہونے کے حقدار نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہو گی ہے اب ان دہشت گردوں کو چن چن کر کفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ صدر آزاد کشمیر نے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے سانحہ کے بعد فوری طور پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ کانفرنس دہشت گردی کے خلاف متفقہ حکمت عملی طے کرنے میں معاون ثابت ہو گی انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں حکومت اور افواج پاکستان کے ہاتھ مضبوط کریں صدر آزاد کشمیر نے گورنرKPK سے گفتگو کرتے ہوئے انھے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں آزاد کشمیر کے عوام خیبر پختونخواہ کے بھائیوں کے ساتھ ہیں اور شہید ہونے والے بچوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

صدر آزاد کشمیر بعد ازاں سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کے گھر گے اور ان کے جواں سال بھتیجے اور بشیر بلور مرحوم کے صاحبزادے عثمان بلور کے انتقال پر تعزیت کی اور کچھ وقت غمزدہ خاندا ن کے ساتھ گزار ہ ۔ بعد ازاں صدر آزاد کشمیر شہید ہونے والے بچوں کے گھروں میں بھی گے اور انکے والدین سے غمگساری کی اور انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے مصوم بچوں کی قربانیاں رہیگاں نہیں جائیں گی دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ کر رہے گے صدر آزاد کشمیر نے سی ایم ایچ کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔