پوری انٹرنیشنل کمیونٹی کو ملکر دہشتگردی کا مطالبہ کرنا ہو گا، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ،

پشاور واقعے کی مزمت کرتے ہیں، ہم دکھ اور درد کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے کے ساتھ ہیں،امریکی سفیر کی گفتگو

جمعرات 18 دسمبر 2014 19:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پشاور میں بے گناہ اور معصوم طلبہ کو خوفناک طریقے اور بے دردی سے شہید کرنے والے صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔تاہم ہم امریکی صدر بارک اوبامہ اور دیگر بین الاقوامی لیڈرز کی طرف سے پاکستانی قوم کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کرنے پر قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پوری انٹرنیشنل کمیونٹی کو ملکر دہشتگردی کا مطالبہ کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں اپنی رہائشگاہ پر امریکہ کے پاکستان میں سفیر رچرڈ اولسن سے ڈیڑھ گھنٹے کی تفصیلی ملاقات میں کیا۔اس موقع پر امریکی سفیررچرڈ اولسن نے بھی بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے پشاور کے المناک واقعے پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پشاور واقعے کی مزمت کرتے ہیں اور ہم دکھ اور درد کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مزمت کی جانی چاہیے اور اب اس ظلم و بربریت کی روک تھام کے لئے مشترکہ حکمت عملی طے کی جانی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے پچھلے ہفتے مقبوضہ کشمیر میں فوجیوں پر حملے کا پاکستان پر الزام لگایا جسے امریکہ نے مسترد کیا بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے امریکہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھی اقدامات کیے جانے چاہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش اور آئندہ مذاکرات میں کشمیریوں کی شمولیت کے حوالے سے بیان پربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ عالمی برادری اب مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :