سانحہ پشاور میں وہی لوگ ہیں جنہوں نے ملک کے کونے کونے میں خون کی ہولی کھیلی، ساجد نقوی،

دہشتگردوں ،انکے سرپرستوں اور پشت پناہی کرنیوالوں کو قانون کے مطابق سزادی جاتی تو آج کئی ماؤں کی گودیں نہ اجڑتیں، درندہ صفتوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، قائد ملت جعفریہ کی میڈیابریفنگ

جمعرات 18 دسمبر 2014 19:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ سانحہ پشاور معصوم بچوں کو جس بے دردی اور سفاکی سے شہید کیاگیا ایسے واقعے کی مثا ل دور دور تک نہیں ملتی، سانحہ میں وہی لوگ ملوث ہیں جنہو ں نے ملک کے کونے کونے میں خون کی ہولی کھیلی ہے ہزارہ برادری کے سینکڑوں بے گناہوں کو شہید کیا، لوگوں کو بسوں سے اتار کر شناخت کر کے شہید کیا ،ان درندہ صفت قاتلوں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا دہشت گرد ی کا خاتمہ آئین و قانون کی عملداری سے ہی ممکن ہے جن دہشت گردوں کی اپیل سپریم کورٹ آف پاکستان سے مسترد ہوئی ہے ان کو فوری طور پر تختہ دار پر لٹکایا جانے چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہمارا روز اول سے دو ٹوک موقف ہے اگر صیح معنوں میں آئین وقانون پر عملدر آمد کیا جاتااوردہشت گردوں کے سرپرست اور پشت پناہی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جاتی تو آج کئی ماؤں کے گود یں نہیں اجڑتیں ،قصاص قرآنی قانون ہے جو کہ ہمارا آئین و قانون کا حصہ ہے ۔

لیکن افسوس گزشتہ کئی سالوں سے اس پر عملدر آمد نہ کیا گیا جس سے دہشت گردوں کو اور انسانیت دشمنوں کو شہ ملتی رہی ۔یہ وجہ رہی انہوں نے کراچی تا خیبر ،گلگت تا پاراچنارمیں خون کے دریا بہا دئیے مگر اس معاملے پر سنجیدگی سے غور نہ کیا گیا

متعلقہ عنوان :