اپر پنجاب میں لوٹ مار کرنیوالا نو سر باز گینگ بہاولپور پہنچ گیا،

خود کو حساس اداروں کے افسر ظاہر کر کے سرکاری افسران اور ملازمین کو لوٹنے لگے

جمعرات 18 دسمبر 2014 18:50

لاہور /بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) اپر پنجاب میں لوٹ مار کرنیوالا نو سر باز گینگ بہاولپور پہنچ گیا ، سرکاری افسران اور ملازمین کو حساس اداروں کے افسر بتا کر لوٹ مار شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ اپر پنجاب لاہور ‘ راولپنڈی ‘ گجرات ‘ ساہیوال ‘پاکپتن اور دیگر شہروں میں سرکاری افسران اور اہلکاران کو بلیک میل کر کے لوٹ مار کرنیوالا نو سرباز گینگ بہاولپور میں ڈیرے ڈال چکا ہے ۔

اس گینگ میں اپر پنجاب سمیت پاکپتن ‘بہاول پور کے بھی دو افراد شامل ہیں جو افسران اور ان کے بچوں کیساتھ دوستیاں لگا کر انکے پرسنل کمپیوٹرز یا موبائل سے ڈیٹا چرا کر بعد ازاں اسکا غلط استعمال اور ان افسران یا ملازمین کو بلیک میل کرتے ہیں ۔ جبکہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نو سر باز گینگ میں ‘ عارف والہ اور بہاول پور کے نامی گرامی شامل ہیں ، فوری نوٹس لیکر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :