سراج الحق کی سانحہ پشاور پر آج پورے ملک میں یوم دعا ،استغفارکی اپیل

جمعرات 18 دسمبر 2014 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سانحہ پشاور پر آج ( جمعہ ) کو پورے ملک میں یوم دعا اور استغفار کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہاکہ دہشتگردی کی موجودہ لہر نے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے کئی چیلنج کھڑے کر دیئے ہیں جس کا مقابلہ اللہ رب العزت کی تائید اور قومی یکجہتی کے ساتھ ہی کیا جاسکتاہے ۔ سراج الحق نے کہاکہ حکمرانوں سے لے کر پوری قوم کو ہر طرح کی بد اعمالیوں سے توبہ اور استغفار کرتے ہوئے اپنے رب سے مدد اور امن کی دعا کرنی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہر دہشتگردی کے بعد حکومت تدارک کے لیے جن منصوبوں کا اعلان کرتی ہے وہ اخباری خبروں سے آگے نہیں بڑھ پاتے ۔اب حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :