باجوڑ ایجنسی میں دھماکہ: تین ایف سی اہلکار شہید

جمعرات 18 دسمبر 2014 18:40

باجوڑ ایجنسی میں دھماکہ: تین ایف سی اہلکار شہید

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2014ء) ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولا میں سٹرک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف سی کے جوان معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے بعد فرنٹیئر کانسٹیبلری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :