حکومت کی سرکاری و نجی شعبے سے بجلی کے اربوں روپے کے بقایا جات کی وصولی کیلئے نیب کو فوری کارروائی شروع کر نے کی ہدایت،

تمام واجب الادا بلوں کی کم سے کم ممکنہ وقت وصولی کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے ، تقسیم کار کمپنیاں نیب کو وزارت پانی وبجلی کے توسط سے متعلقہ تمام تفصیلات فراہم کریں،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

جمعرات 18 دسمبر 2014 18:21

حکومت کی سرکاری و نجی شعبے سے بجلی کے اربوں روپے کے بقایا جات کی وصولی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) حکومت نے سرکاری و نجی شعبے سے بجلی کے اربوں روپے کے بقایا جات کی وصولی کیلئے نیب کو فوری کارروائی شروع کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام واجب الادا بلوں کی کم سے کم ممکنہ وقت وصولی کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے  تقسیم کار کمپنیاں نیب کو وزارت پانی وبجلی کے توسط سے متعلقہ تمام تفصیلات فراہم کریں ۔

جمعرات کو وزار ت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بجلی کے واجب الادا بلوں کی وصولی کیلئے وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں نیب حکام سے کہا گیا کہ وہ بجلی کے بقایا جات کی وصولی کا عمل تیز رفتار بنیادوں پر پھر سے شروع کر دیں چیئر مین نیب چوہدری قمر زمان  سیکرٹری فنانس ڈاکٹر وقار مسعود سیکرٹری پانی وبجلی یونس دھاگہ  وزارت خزانہ کے مشیر رانا اسد امین اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلا س کے دور ان یہ بات نوٹ کی گئی کہ بجلی کے بلوں کی مد میں اربوں روپے کی اب تک ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے قومی معیشت شدید دباؤ میں ہے نادہندگان میں سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کے علاوہ گھریلوں صافین بھی شامل ہیں اجلاس میں طے کیا گیا کہ ایسی صورتحال کو مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے چیئر مین نیب اور سیکرٹری پانی وبجلی کو ہدایت کی کہ وہ تمام واجب الادا بلوں کی کم سے کم ممکنہ وقت وصولی کیلئے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دیں ۔تقسیم کار کمپنیاں نیب کو وزارت پانی وبجلی کے توسط سے متعلقہ تمام تفصیلات فراہم کریں گی وزیر خزانہ نے کہاکہ وصولی کا کام کسی نجی کمپنی کو سونپنے کی بجائے بہتر ہے کہ نیب جیسے منظم ادارے کی خدمات کو استعمال کیا جائے جو پہلے سے یہ عمل سرانجام دے رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :