وزیراعلیٰ شہبازشریف کابریگیڈئیر محمد شفیع خان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

جمعرات 18 دسمبر 2014 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بریگیڈئیر محمد شفیع خان کی اہلیہ اور روزنامہ”جنگ“ کے سرکولیشن منیجر اقبال احمد عباسی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔