1997کے بعد اب مہترزئی قبیلے کیخلاف دوبارہ سازش کی جارہی ہے ،سازش میں قوم پرست پارٹی شامل ہے،ملک امان اللہ کاکڑ

جمعرات 18 دسمبر 2014 17:25

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء)مرکزی صدر متحدہ قبائل فیڈریشن پاکستان چیف آف قبائل ملک امان اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 1997کے بعد اب مہترزئی قبیلے کے خلاف دوبارہ سازش کی جارہی ہے اور اس سازش میں قوم پرست پارٹی شامل ہے حکومت سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کرے کہ پورے کاکڑ قبیلے کو ایک مرتبہ اشتعال دلانے کی سازش کی جارہی ہے جس سے پرامن ماحول پر منفی اثرات پڑتے ہیں ماضی کی طرح کاکڑ قبیلے کو شدید احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے اور بعض سازشی عناصر محب وطن قبائل کو حکومت کیساتھ تصادم پیدا کرنے کی خوفناک سازش کررہے ہیں انہوں نے یہ بات جمعرات کو حاجی فیض اللہ خان سلطان زئی حاجی سیف اللہ خان گل خان ملازئی ،ملک میر احمد پانیزئی ،ملک سیف اللہ بازئی ،ڈاکٹر سیف اللہ بارکزئی ،لعل گل کاکڑ ،حاجی عبدالجبار درانی ،ملک امیر احمد پانیزئی ،ملک حاجی عبدالظاہر مہترزئی نواب خان پانیزئی ،ملک حاجی داؤد خان مہترزئی حاجی صاحب خان اور مولوی عمر شاہ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ کاکڑ مہترزئی قبیلہ ایک محب وطن اور پرامن قبیلہ ہے ہمارے آباء واجداد نے قیام پاکستان میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور ضرورت پڑنے پر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ہم وزیراعلیٰ بلوچستان ،کمانڈر سدرن کمانڈ ،چیف سیکرٹری بلوچستان ،ہوم سیکرٹری ،آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ قبائل کے معتبرین کے خلاف جاری ناروا سلوک کا فوری نوٹس لیا جائے اور ان وجوہات کی نشاندہی کی جائین اور ہمیں اصل صورتحال سے آگاہ کیا جائے اس سلسلے میں ابتدائی طور پر 29دسمبر کو متحدہ قبائل فیڈریشن کوئٹہ میں پرامن احتجاج کرینگے اگر اعلیٰ حکام نے نوٹس نہ لیا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی ۔