محکمہ انسداد تجاوزات نے گلشن اقبال بلاک نمبر 7 میں قبضہ کی گئی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر رؤف اختر فاروقی کی ہدایت پر محکمہ انسداد تجاوزات نے سینئر ڈائریکٹر بلال منظر کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال بلاک نمبر 7 میں قبضہ کی گئی اراضی کو مقامی پولیس کے مکمل تعاون سے قبضہ مافیا سے واگزار کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم (CP-D-3922/2012) کی روشنی میں بلاک نمبر 7 گلشن اقبال کے مکان نمبر E-36 پر غیر قانونی قبضہ و تجاوزات ختم کرانے کے بعد پلاٹ مالک مسمات خیر النساء کے حوالے کردیا گیا واضح رہے کہ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے اس مکان کے حوالے سے احکامات جاری کئے تھے اور اس حوالے سے CCPOکراچی کو اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کو معاونت فراہم کرنے کا پابند کیا گیا تھا۔