پیف پارٹنر سکولوں میں سانحہ پشاور کی یاد میں تقریبات کا انعقاد

جمعرات 18 دسمبر 2014 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں سانحہ پشاور کے حوالے سے خصوصی دعائیہ تقریبات کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اساتذہ اور طالبعلموں نے سانحہ پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور شہید طالبعلموں کے ایصال ثواب کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ان تقریبات کے موقع پر طالبعلموں نے کہا کہ وہ متاثرہ گھرانوں کے غم میں شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بچے قوم کے ہیرو ہیں، ان کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی طالب علم تعلیم کے ذریعے ایک پُر امن ، محفوظ اور روشن پاکستان کی تعمیر میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :