سیاسی اور عسکری قیادت چٹان کی طرح نظر آئی ‘ دہشتگردی کے خلاف ہم سب ایک ہیں ‘ احسن اقبال

جلد جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی کوشش کریں گے ‘وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 دسمبر 2014 17:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت چٹان کی طرح نظر آئی ‘دہشت گردی کے خلاف ہم سب ایک ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم ہی جیتیں گے جس کے لئے ہم سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔احسن اقبال نے عمران خان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھرنا ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت بات چیت سے پیچھے ہٹ گئی۔ انھوں نے کہا کہ جلد از جلد جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :