حکومت نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کرنے پر غور شروع کر دیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء)حکومت نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کرنے پر غور شروع کر دیا۔ پیٹرول 10 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرول 10 روپے 15 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی آکٹین 12 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل 6 روپے 30 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نواز شریف 31 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیں گے جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔