قوم کے نونہالوں کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، ملک کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے ‘صدر ‘ وزیر اعظم اتفاق

جمعرات 18 دسمبر 2014 17:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نوازشریف نے اس بات پر کیا ہے کہ قوم کے نونہالوں کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، ملک کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں شخصیات نے سانحہ پشاور کے اثرات اور ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں دہشتگردی کے خاتمیکے لئے مکمل اتفاق رائے سامنے آیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ غیر معمولی حالات میں حکومت کو غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس سلسلے میں انسداد دہشتگردی کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کی وہ خود نگرانی کریں گے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم اور صدر مملکت نے اتفاق کیا کہ قوم کے نونہالوں کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑا جا سکتا، دہشتگردوں کے خلاف کسی بھی رعایت کے بغیر فیصلہ کن کارروائی کرکے انہیں ختم کر دیا جائے گا اور ملک کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔