کوہاٹ اور کرک کے اضلاع میں صنعتی زون کے قیام پر کام تیز کیا جائے،امتیاز شاہد

جمعرات 18 دسمبر 2014 17:06

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہد قریشی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کوہاٹ اور کرک کے اضلاع میں نیا انڈسٹریل اسٹیٹ تعمیر کیا جارہا ہے جس سے ان اضلاع کے عوام کی پسماندگی اور محرومی دور ہو گی اور علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں کوہاٹ اور کرک انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے حوالے سے پشاور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں جنرل مینجر سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمداقبال، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت شرافت خان ربانی ،اسسٹنٹ کمشنر کرک محمد نواز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کوہاٹ اور کرک میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر قانون امتیاز شاہد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صنعتی زون پر کام تیز کیا جائے اور اس سلسلے میں درپیش مشکلات کو ان کے نوٹس میں لائیں تاکہ انہیں بروقت دورکرکے اس منصوبے کو عملی شکل دی جاسکے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کی منظوری دی ہے اور وزیر قانون کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو انڈسٹریل زون کی جکہ کا تعین کرنے کے لئے علاقے کا دورہ کرے گی دیگر پہلوؤں سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرے گی۔