سانحہ پشاور قومی سانحہ ہے ‘ متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں شریک ہیں ‘ ماروی میمن

جمعرات 18 دسمبر 2014 17:05

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و ممبر قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور ایک قومی سانحہ ہے اور ہم سب متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت زخمیوں کے علاج معالجے میں بھر پور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پرلیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زخمیوں کی عیادت اور احوال پرسی کے لئے ماہر ڈاکٹروں کے ایک ٹیم کے ساتھ آئی ہیں۔ انہوں نے خصوصی نگہداشت وارڈ جاکر زخمی بچوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یائی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :