علماء کرام کل نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملکی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعائیں کریں،پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائیں، عابد شیر علی
جمعرات 18 دسمبر 2014 17:01
راولپنڈی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے ملک بھر کے علمائے کرام سے کل نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کرانے اور بعد ازاں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں اور پوری قوم دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں اور پاک سرزمین کو دہشت گردوں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاک کردیا جائے ۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سینیٹر نجمہ حمید کے بہنوئی ․رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ اورنگزیب کے شوہر اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کے والد راجہ اورنگزیب کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد ان کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر تحریک تحفظ حقوق عوام پاکستان کے صدر پیر عبدالشکور نقشبندی ،ایم ایس ایف پنجاب کے جنرل سیکریٹری مقبول احمد خان، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر لیاقت خان اور نائب صدر شیخ منیر احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
چوہدری عابد شیر علی نے سانحہ پشاور میں معصوم طلباء، اساتذہ اور فوجی اہلکاروں کی شہادت پر تمام پاکستانیوں، مسلح افواج کے افسران وجوانوں اورتمام شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس المناک سانحہ پر ہرآنکھ اشکبار ہے اور ہر دل سوگوار ہے ۔ معصوم بچوں کا لہو رنگ لارہا ہے اور ان کی شہادتوں نے سوئی ہوئی قوم کو جگاکر دہشت گردوں کے خلاف متحدکردیا ہے ۔ آج ہردردمند دل رکھنے والا فرد نہ صرف خون کے آنسو رو رہا ہے بلکہ وہ عناصر بھی آج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں جو کل تک طالبانائزیشن کے حامی تھے ۔چوہدری عابد شیر علی نے کہاکہ اس وقت تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اپنے سیاسی ونظریاتی اختلافات بالائے طاق رکھ کردہشت گردوں کے خلاف قومی یکجہتی کا بھرپورمظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ اب فیصلہ کن جنگ کا وقت آگیا ہے کہ فیصلہ کیا جائے کہ پاک فوج کے ساتھ کون ہے اور دہشت گردوں کا ساتھی کون ہے؟۔ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردوں کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا جائے ۔چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ معصوم وبے گناہ بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ہم سب کو اجتماعی طور پر ان فاسد اور گمراہ کن نظریات کی بیخ کنی کرنی ہوگی جو ہمارے سماج میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی افزائش کا سبب بن رہے ہیں ۔ ملک سے جہالت ، بیماری اور افلاس کو ختم کرنے اور اپنے عوام کے مسائل کو حل کرنا ہی حقیقی جہاد ہے جو ہمیشہ نظر انداز ہوتا رہا ۔ آج ہمارے عوام اور فوج بڑی تعداد میں دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں آخر ایسا کب تک ہوتا رہے گا؟۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.