صوابی، پراسراردھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 16:36

صوابی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) صوابی سٹی میں پر اسرار دھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی علیٰ الصبح ایک زور دار دھماکہ ہوا بعد ازاں پتہ چلا گیا کہ مردان روڈ پر نامعلوم ملزمان نے ایک زیر تعمیر ہسپتال پر راکٹ لانچر پھینک دیا تھا جس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا دھماکے سے علاقہ بھر میں خوف وحراس پھیل گیا پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔